نوازشریف کو انجائنا کی تکلیف شروع ہو گئی

اگر تکلیف زیادہ ہوگئی تو سابق وزیراعظم کی بیرونِ ملک روانگی میں تاخیر ہو سکتی ہے، ڈاکٹرز

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 16 نومبر 2019 22:10

نوازشریف کو انجائنا کی تکلیف شروع ہو گئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر2019ء) نوازشریف کو انجائنا کی تکلیف شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک بار پھر دل میں تکلیف شروع ہو گئی ہے، ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو تکلیف زیادہ ہوئی تو ان کی بیرونِ ملک روانگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ نواز شریف کی صحت شدید خراب ہے اونکی دل کی شریونیں کمزور ہو چکی ہیں جبکہ دماغ کو بھی خون مکمل طور پر مہیا نہیں ہو رہا اور ان کے کون میں پلیت لیٹس کی تعداد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔ آج عدالت نے انکا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا ہے اور کہا جارہا تھا کہ وہ کل لندن روانہ ہو جائیں گے جس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں لیکن اب خبر آئی ہے کہ ان کو انجائنا کی تکلیف شروع ہو گئی ہے۔