بلوچستان نیشنل پارٹی کی سریاب میں گیس پریشر کی بحالی پر اظہار تشکر

ہماری جدوجہد کا مقصد یہاں کے عوام کی دن رات خدمت کرنا ہے اور ہم سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے لوگوں کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں،طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:41

ؔکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے نائب صدر طائر شاہوانی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں سریاب کے مختلف علاقوں میں گیس کے پریشر کے بحالی اور مختلف علاقوں میں نئے پائپ لائن کے منظوری کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گذشتہ دنوں سریاب کے مختلف علاقوں میں یہاں کے لوگوں نے جس میں خواتین بوڑھے اور معصوم بچے بھی شریک تھے گیس کی پریشر کی کمی کے حوالے سے روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا تھا تو اس موقع پرحلقے کے ایم پی اے ملک نصیر احمد شاہوانی اور پارٹی کے دیگر دوستوں نے بروقت سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی اور دیگر ذمہ داروں سے ملاقات کی اور دھرنے میں آکر خودشریک ہوکر لوگوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ ہمارے ترجیحات میں لوگوں کی بنیادی مسائل جن میں گیس کی پریشر کی بحالی اور دیگر علاقوں میں پائپ لائنز کی منظوری پانی بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ ہمارا تعلق یہاں کے عوام سے اور یہاں کے عوام کو کسی بھی صورت میں مسائل اور مشکلات کی صورت میں تن و تنہا نہیں چھوڑینگے ہماری جدوجہد کا مقصد یہاں کے عوام کی دن رات خدمت کرنا ہے اور ہم سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے لوگوں کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں اس سے پہلے یہاں پر منتخب ہونے والے نام نہاد عوامی نمائندوں نے کبھی بھی سریاب کے عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے توجہ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ آج سریاب کے مکین اور عوام طرح طرح کی مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہاکہ جس انداز میں یہاں کے باشعور عوام نے پچیس جولائی کے الیکشن میں بی این پی کو کامیابی سے ہمکنار کی اور جس اعتماد کا اظہار کیا اور ہمیں مینڈیٹ دیا ہم انھیں کسی بھی صورت میں مایوس نہیں کرینگے اور نہ ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائینگے ہماری جدوجہد کا کوشش اور مقصد یہی ہے کہ ہم ہر صورت میں عوام کے ساتھ شامل ہونگے اور حکمرانوں اور ارباب اختیار کی توجہ مبذول کراتے ہوئے سریاب کے لوگوں کو مسائل اور مشکلات سے نجات دلانے کیلئے بھر پور انداز میں سیاسی اورجمہوری حوالے سے ہر فورم پر آوازبلند کرینگے کیونکہ ہمارا تعلق اس سرزمین اور یہاں پر بسنے والے باسیوں کے ساتھ ایک گہرا رشتہ ہے اور اس رشتے کو کسی بھی صورت میں ٹھس پہنچانے کسی کو اجازت نہیں دینگے اور اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور انداز میں بھر پور کوشش کرینگے