سفاری پارک میں کشمیر پوائنٹ کے نام سے بہترین تفریحی سہولت مہیا کی ہے ، میئر کراچی
اتوار 17 نومبر 2019 23:35
(جاری ہے)
میئر کراچی نے کہا کہ کشمریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر پوائنٹ تعمیر کیا گیا، یہ ایک پیغام بھی ہے کہ کراچی کے عوام کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ سفاری پارک میں کشمیر پوائنٹ 210 فٹ سے زائد بلند پہاڑی سے ایک خوبصورت آبشار کو چار ایکڑ رقبہ پر محیط سفاری جھیل میں گرایا گیا ہے، اس پوائنٹ میں سری نگر ڈل جھیل کا تصور پیش کیا گیا ہے، جہاں دریا جہلم ڈل جھیل میں گرتا ہے، جھیل میں کشتی رانی کی سہولت بھی ہو گی جس پر سیاح کشمیر پوائنٹ تک جا سکیں گے، جھیل میں کشتی رانی کو سری نگر ڈل جھیل میں شکارے کا تصور دیا گیا ہے،210 فٹ بلند پہاڑی پر کشمیر کی مناسبت سے درخت، پودے اور پھول دار بیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سفاری پارک میں بڑی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں اور یہ پارک کراچی کے عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پوائنٹ میں بہت اچھی تفریح مہیا کی گئی ہے، شہر میں بچوں کے لئے کوئی تفریح مرکز نہیں یہ سہولت سفاری میں مہیا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفاری پارک میں لاکھوں کی تعداد میں پردیسی پرندے بھی آئے ہوئے ہیں جن کو تحفظ دیا گیا ہے اس سے بھی ماحول مزید خوبصورت ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر سمیت دیگر پارکوں میں بھی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، ہم محدود وسائل میں کراچی کے شہریوں کے لئے ہر ممکن سہولیات پہچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بہت سے مسائل ہیں، سندھ حکومت مچھروں اور آوارہ کتوں کے خاتمے میں تعاون کرے۔دریں اثناء سفاری پارک میں جاری تین روزہ میلہ اتوار کی شب اختتام پذیر ہوا جس میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ میلے میں بلدیاتی منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
شیخ وقاص اکرم بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی نامزدگی سے لاعلم
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.