مظہرراہی کا نیا ویڈیو’’کالا سوٹ‘‘ ریلیز کیلئے تیار

پیر 18 نومبر 2019 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) عالمی شہرت یافتہ بھنگڑا کنگ مظہرراہی کا نیا ویڈیو’’کالا سوٹ‘‘ ریلیز کیلئے تیار،آن لائن کے مطابق اس کی ویڈیو مکمل کی جاچکی ہے جس کی ڈائریکشن سلیم خان نے دی ہے۔اس ویڈیو میں مظہرراہی کیساتھ اداکارہ سوہا نے اداکاری کی ہے۔پیر کے روز ’’آن لائن‘‘کیساتھ ایک ملاقات میں انہوں نے بتایاکہ ان کا حالیہ ریلیز ہونیوالا ویڈیو’’خاندانی نواب‘‘ دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کرچکاہے اور اس کے کروڑوں کی تعداد میں ٹک ٹاک بنائے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل ایپ ٹک ٹاک پر ٹاُ ٹرینڈ بننے کیساتھ ساتھ یوٹیوب پر بھی سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا ویڈیو بن چکاہے ۔مظہرراہی نے بتایاکہ ’’خاندانی نواب‘‘ کی ویڈیو انہوں نے کینیڈا میں مکمل کی تھی اور بہترین پکچرائزیشن اور ڈائریکشن کی بدولت یہ ویڈیو مقبولیت حاصل کرچکاہے۔مظہرراہی نے مذید بتایاکہ ’’کالا سوٹ‘‘ کو اسی ہفتے ہیش سٹیریو سے ریلیز کیا جارہاہے جو اس سے قبل ان کے سارے سپر ہٹ گیت’’صوہنا معشوق‘‘،’’سجناں وے‘‘ اور ’’خاندانی نواب‘‘ ریلیز کرچکی ہے۔ان کا یہ نیا گانا بھی پرستاروںمیں مقبولیت حاصل کرے گا جس طرح ان کے سابقہ ویڈیوز نے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :