نواز شریف علا ج کے لیئے کل لندن روانہ ہو ں گے

ڈاکٹروں کا لندن روانگی کے سلسلے میں نواز شریف کی طبی علامات کا جائزہ نواز شریف علاج کے لئے پہلے لندن پھر امریکا جائیں گے، ذرائع ٌشہبازشریف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نوازشریف کے ہمراہ روانہ ہوںگے۔مریم اورنگزیب

منگل 19 نومبر 2019 00:00

نواز شریف علا ج کے لیئے کل لندن روانہ ہو ں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کاسلسلہ جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے دوران مطلوبہ سطح پر رہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف قوم کی دعاؤں میں منگل کو علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے، شہبازشریف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نوازشریف کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بیرون ملک علاج کے لئے روانگی کے سلسلے میں نواز شریف کی طبی علامات کا جائزہ لیا ہے ، نواز شریف کو اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کاسلسلہ جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے دوران مطلوبہ سطح پر رہے، ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس اس محفوظ سطح پر رکھنے کو یقینی بنارہے ہیں تاکہ ہوائی سفر میں کوئی طبی مسئلہ پیدا نہ ہو،ڈاکٹرز ان ممکنہ خطرات کو بھی پیش نظر رکھ کر ادویات دے رہے ہیں جو ہوائی سفر کے دوران ممکنہ طورپر پیش آسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دیگر ادویات بھی ردوبدل کے ساتھ استعمال کی جارہی ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کے لئے پہلے لندن پھر امریکا جائیں گے، نواز شریف کیعلاج کے لئیامریکا میں بھی ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیا جائے گا، امریکا میں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تشخیص کی جائے گی۔