Live Updates

کبھی جنرل شجاع پاشا سے ملاقات نہیں ہوئی: علیم خان نے چوہدری پرویز الہیٰ کے دعوے کی تردید کردی

کسی کے کہنے پر پی ٹی آئی میں نہیں آیا، عمران خان خود میرے گھر آئے تھے: رہنما پاکستان تحریکِ انصاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 19 نومبر 2019 19:51

کبھی جنرل شجاع پاشا سے ملاقات نہیں ہوئی: علیم خان نے چوہدری پرویز الہیٰ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترن۔19نومبر2019ء) : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علیم خان نے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا سے ملاقات نہیں ہوئی۔ علیم خان نے کہا ہے کہ وہ کسی کے کہنے پر پاکستان تحریکِ انصاف میں نہیں آئے بلکہ عمران خان خود انکے گھر آئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا پر ق لیگ کے رہنماؤں کو توڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل کروانے کے الزام لگایا گیا تھا، چوہدری پرویزالہیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے انکے بندے توڑ کر انہیں پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل کروایا۔

(جاری ہے)

چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا تھا کہ جب انہوں نے اس حوالے سے اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزی کیانی کو شکایت کی تو جنرل کیانی کے کہنے پر جنرل شجاع پاشا نے ہمیں کھانے پر بلایا اور ہمارے استفسار پر کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جو گیا ہے اپنی مرضی سے گیا ہے لیکن اس کے بعد جنرل پاشا کوئی اور بات کرنے لگے اور انہیں بھول گیا کہ ابھی انہوں نے کیا کہا ہے اور پھر اچانک انہوں نے ہمیں کہا کہ آپ توکافی دانا ہیں آپکی بھی عمران خان سے ملاقات نہ کروا دی جائے؟ اس پر چوہدری شجاعت نے فوراََ کہا کہ دیکھیں ہم نے آپ کو پکڑ لیا ہے، آپ تو یہاں بیٹھ کر عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں جس پر جنرل پاشا نے کہا کہ نہیں ایسی بات نہیں ہے آپ غلط سمجھ رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کون کون سے لوگ ہیں جنہیں جنرل شجاع پاشا پاکستان تحریکِ انصاف میں لے کر گئے تو اس پر چوہدری پرویز الہیٰ نے بتایا کہ جتنے بھی اہم لوگ تحریکِ انصاف میں نظر آتے ہیں ان سب کو جنرل پاشا ہی لے گر گئے۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کو جنرل پاشا ہی تحریکِ انصاف میں لے کر گئے؟ جس پر چوہدری پروزیر الہیٰ نے مثبت میں جواب دیا اور کہا کہ وہی لے کر گئے تھے۔ اس کے بعد سینئیر صحافی سلیم صافی نے مزید سوال کیا کہ اور کون سے شخص کو وہ لے کر گئے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علیم خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام اہم لوگوں کو جنرل پاشا پی ٹی آئی میں لے کر گئے تھے۔لیکن اب علیم خان نے اس کی تردید کردی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات