Live Updates

مریم نواز بھی لندن روانہ ہو جائیں گی

مریم نواز لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کریں گی جس کے بعد انہیں باہر جانے کی اجازت مل جائے گی۔ سینئیر صحافی کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 نومبر 2019 10:34

مریم نواز بھی لندن روانہ ہو جائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے، جس پر مریم نواز کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بھی باہر چلی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں ایک گفتگو ہوئی کہ کچھ عرصے بعد میاں نوا ز شریف کی طبیعت مزید خراب ہوگی اور وہ غنودگی میں بھی مریم نواز کا نام پکاریں گے ، جس کے بعد مریم نواز ہائیکورٹ میں اپیل کریں گی اور انہیں اجازت مل جائے گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گذشتہ روز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے۔ نواز شریف کو لے جانے کیلئے ایمبولینس اور خصوصی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود تھیں۔

(جاری ہے)

گاڑیاں اور ایمبولینس رن وے پر پہنچیں جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچے۔ ان کے صاحبزادے حسین نواز، حسن نواز اور بھتیجے سلمان شہباز بھی نواز شریف کے ہمراہ رہائشگاہ پہنچے۔

نواز شریف کے سمدھی اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کا گھر میں استقابل کیا، اس موقع پر گھر کو پھولوں اور گلدستوں سے سجایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ لندن پہنچنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور بھائی شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن پہنچنے پر ان کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ کوشش کریں گے نواز شریف کے علاج سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے لیے صرف میاں صاحب کا علاج اہم ہے، قوم میاں صاحب کی صحتیابی کیلئے دعا کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت میں انسانی ہمدردی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، میری والدہ کو بھی سیاسی بنانے کی کوشش کی گئی۔ نواز شریف کی تمام بیماریوں کا علاج ایک چھت تلے ہونا چاہئیے ، نواز شریف کو علاج کیلئے امریکا بھیجنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات