صدر ٹرمپ کا مواخذے کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کااعلان

بدھ 20 نومبر 2019 13:23

صدر ٹرمپ کا مواخذے کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کااعلان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا عندیہ دیا ہے، کمیٹی کے سامنے دو مزید گواہان نے اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے حوالے سے ان پر لگنے والے الزامات کے سلسلے میں وہ خود پیش ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے سامنے مشیر قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی نے اپنے بیانات ریکارڈ کرا دئیے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے لیے یہ نامناسب ہے کہ وہ کسی امریکی شہری اور اپنے سیاسی مخالف کے لیے تحقیقات کا مطالبہ کریں۔صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر نے مبینہ طور پر یوکرائن میں اپنے ہم منصب کو بائیڈن خاندان کے خلاف کرپشن تحقیقات کرنے کیلئے دباو ڈالا۔واضح رہے کہ امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی ایوان نمائنڈگان سے شروع ہوتی ہے اور اس کی منظوری کیلئے سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے تاہم مقدمہ سینیٹ میں چلتا ہے۔