آئندہ دو ہفتوں کے دوران سندھ سے ٹماٹر کی سپلائی کا آغاز ہونے سے مارکیٹ میں ریٹ خود بخود کم ہو جائیں گے‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بدھ 20 نومبر 2019 14:57

آئندہ دو ہفتوں کے دوران سندھ سے ٹماٹر کی سپلائی کا آغاز ہونے سے مارکیٹ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) آئندہ دو ہفتوں کے دوران سندھ سے ٹماٹر کی سپلائی کا آغاز ہونے سے مارکیٹ میں ریٹ خود بخود کم اور پیاز،آلو کی مقامی پیداوار کی دستیابی سے ان کی قیمتیں بھی نیچے آجائیں گئیں۔زرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کر کے فروٹ اور سبزیوں بالخصوص ٹماٹروں کی بولیوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اشیاء کے معیار کو چیک کیا اور آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ وہ جائز منافع کمائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے ۔ انہوں نے ٹماٹروں کے معیار کو چیک کرتے ہوئے پیٹیوں میں بند ناقص ٹماٹروں پر تشویش کا اظہار کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ صوبہ سندھ سے آئندہ چند روز میں ٹماٹروں کی فراہمی شروع ہو جائے گی جس سے طلب او ررسد کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی جبکہ آئندہ ہفتے تک پنجاب اور سرگودہا سے پیازوں اور آلو کی سپلائی بھی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی جس سے ان کے نرخ بھی کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :