Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے بعد ن لیگی رہنماؤں نے ہزارہ موٹروے کا دوبارہ افتتاح کردیا

عمران خان نے نواز شریف کے منصوبے کا جعلی افتتاح کیا تھا، اس منصوبے کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2014 میں رکھا تھا: لیگی رہنماؤں کا موقف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 نومبر 2019 20:30

وزیراعظم عمران خان کے بعد ن لیگی رہنماؤں نے ہزارہ موٹروے کا دوبارہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 نومبر2019ء) : وزیراعظم عمران خان کے بعد ن لیگی رہنماؤں نے ہزارہ موٹروے کا دوبارہ افتتاح کردیا ہے۔ لیگی رہنماؤں نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے نواز شریف کے منصوبے کا جعلی افتتاح کیا تھا، اس منصوبے کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2014 میں رکھا تھا۔ ن لیگ کے رہنماؤں نے ایبٹ آباد سے شاہ مقصود انٹر چینج تک سابق وزیراعظم نواز شریف سے اظہار تشکر کی ریلی بھی نکالی۔

اس تقریب میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سردار اور نگزیب نلوٹھہ سمیت مقامی قیادت شریک تھی۔افتتاحی تقریب میں سابق وفاقی وزیرسر داریوسف اور سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ن لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کے منصوبے کا جعلی افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 18 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے کا افتتاح کیا تھا تاہم بعد میں یہ خبرین بھی آئیں کہ وزیراعظم نے نامکمل منصوبے کا افتتاح کیا ہے، ایک مسافر نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ بہت خوش تھے کہ موٹروے کا افتتاح ہوگیا ہے اور اب وہ اس پر آسانی سے سفر کرسکیں گے کیونکہ اس سے پہلے آٹھ، نو بار کہا گیا تھا کہ افتتاح ہونے والا ہے لیکن افتتاح نہ کیا گیا لیکن جب وہ موٹروے کی جانب گئے اور اسلام آباد انٹرچینج سے موٹروے پر سفر کرنے لگے تو انہیں اور بھی بہت سی گاڑیاں ادھر نظرآئیں لیکن وہ واپس آرہی تھیں۔

جب وہ آگے پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ سیمنٹ کے بلاک لگا کر موٹروے بند کر گی گئی تھے اور ان کے پوچھنے پر انتظامیہ نے بتایا کہ ابھی کام باقی ہے۔ اب ن لیگی رہنماؤں نے ہزارہ موٹروے کا دوبارہ افتتاح کردیا ہے۔ جب وزیراعظم عمران خان موٹروے کا افتتاح کرنے آئے تھے تب بھی لیگی کارکنان نے سڑکوں پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بینرز لگا دیے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات