قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے آخری راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل
سندھ کے ولید احمد نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی، خیبرپختونخوا کے اسپنر آصف آفریدی کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں
بدھ 20 نومبر 2019 20:32
دوسری جانب این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن کے 208 رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنالیے ہیں۔
(جاری ہے)
محمد محسن 23 اور محمد نعیم 18 کے انفرادی اسکور سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔
اس سے قبل ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا تو خیبرپختونخوا کے اسپنرز آصف آفریدی اور خالد عثمان کی شاندار باوٴلنگ کی بدولت پوری ٹیم 208 رنز پر آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئی۔ناردرن کی جانب سیسرمد بھٹی 87 اور عمیر خان 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 97نز کی شراکت قائم ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے اسپنر آصف آفریدی نے 5 اورخالد عثمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ادھر ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم سنٹرل پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 281 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی ہے۔ سدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بلے باز مقبول احمد 62 اور محمد عمران ناقابل شکست 52 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سیفاسٹ باوٴلر نثار احمد نے 5 اور اسپنر احمد صفی عبداللہ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم اپنی پہلی اننگز کا آغاز کھیل کے دوسرے روز کرے گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
-
آئی پی ایل سے ٹکراؤ میں پی سی بی کو پی ایس ایل 10 میں بڑے فائدے کا امکان
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پی سی بی کا غیرملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون چُن لی گئی
-
سعودی عرب کی ریسل مینیا کی میزبانی کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ بات چیت جاری
-
زیادہ معاوضے ،مراعات کی خواہش ، آئرش کرکٹرز نے پاکستان سیریز سے قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.