وزیراعظم نے آج اپنی پنجاب حکومت پر عدم اعتماد کردیا، حامد میر
اگر نوازشریف کی رپورٹس مشکوک ہیں تو وزیراعظم کو شوکت خانم کے ڈاکٹرفیصل اور میڈیکل بورڈ سے پوچھ گچھ کر نی چاہیے،عمران خان نے عدالتی فیصلے کو بھی مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے ۔سینئر تجزیہ کارحامد میر کا وزیراعظم کے بیان پر تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 نومبر 2019 17:27
(جاری ہے)
اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ رپورٹ ٹھیک نہیں تھیں، تو انہیں ڈاکٹر فیصل کی بھی انکوائری کرنی چاہیے اور ڈاکٹریاسمین راشد سے بھی پوچھ گچھ کرنی چاہیے اور میڈیکل بورڈ کا جو ڈاکٹرحصہ تھے ان کی بھی انکوائری کی جانی چاہیے۔
کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ہی حکومت پر عدم اعتماد کیا ہے۔نہ صرف عمران خان نے اپنی حکومت کی میڈیکل رپورٹ پر عدم اعتمادکیا ہے بلکہ عدالتی فیصلے کو بھی مشکوک بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی صحافتی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے کہ ملک کا وزیراعظم اپنے ہی لوگوں پر عدم اعتماد کررہا ہے اور شک کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔تو پھر ریاست کس طرح چلے گی، جب وزیراعظم کو اپنے ہی اداروں پر اعتماد نہیں ہے۔حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم سب سے زیادہ طاقتور ہیں اگر ان کو نوازشریف کی رپورٹس کی سمجھ نہیں آرہی تو ہمیں کیسے سمجھ آئے گی۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں نوازشریف جہاز دیکھ کرٹھیک ہوا یا لندن کی ہوا سے ٹھیک گیا؟ جب میں نے نوازشریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو میں نے ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے رکھ لی، جس کے مطابق مریض کا حال اتنا برا ہے کہ مریض کسی بھی وقت مرسکتا ہے، رپورٹ میں 15بیماریاں تھیں، پلیٹ لیٹس بھی نئی بیماری دیکھی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.