سی پیک کے دوسرے مرحلہ سے صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا : زاہد بخاری

جمعہ 22 نومبر 2019 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے سیکرٹری اطلاعات و آل پاکستان پیپر مرچنٹ انصاف گروپ پینل کے سیکرٹری جنرل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے سے صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی معیشت کی دوبارہ بحالی کے ساتھ سی پیک کے دوسرے مرحلے نے پاکستان کو 12ویں پانچ سالہ منصوبی2018-23کی کامیابیاں سمیٹنے کی مضبوط پوزیشن میں کردیا ہے پہلے سے دوسرے مرحلے کی طرف سی پیک کا سفرجاری ہے اور اس سے پاکستان کو قومی اہداف اور بین الاقوامی مقاصد حاصل کرے گا سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملکی پیداوار اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملک معاشی طور پر مستحکم اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

(جاری ہے)

زاہد بخاری نے کہا کہ پاک چین سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان اپنی تجار ت اور نقل و حمل کے رابطے وسیع کرکے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دے گا گوادر بندرگاہ سے تیز ترین ترسیل سے پاکستان کی دنیا بھر میں برآمدات میں اضافہ دوسرا مرحلہ صنعتی ترقی اور سالانہ پیداوار میں اضافہ کا بڑا ذریعہ ہوگا جس سے پاکستان صنعتی لحاظ سے ایک اہم ملک بن جائے گا۔