شوبز میں کام کرنے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے ہیں‘ شبیر جان

ْ چار سال تک ایکسٹر رول کئے ،پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کے ذاتی کام بھی کرتا تھا ‘ انٹر ویو

ہفتہ 30 نومبر 2019 14:44

شوبز میں کام کرنے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے ہیں‘ شبیر جان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2019ء) سینئر اداکار شبیرجان نے کہا ہے کہ شوبز میںکام کرنے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے ہیں، چار سال تک ایکسٹر رول کئے اور یہاں تک پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کے ذاتی کام بھی کرتا تھا ، لیکن میں اسے ملازمت نہیں بلکہ اساتذہ کااحترام سمجھ کر کام کرتا تھا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ 1988ء میں پروڈیوسر اقبال لطیف نے ڈرامہ سیریل ’’ایک زندگی ‘‘میں کام کرنے موقع دیا اور وہیں سے میر ابریک تھر ہوا اورپھر میں شبیر سے شبیر جان ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کر چکا ہوں اور مجھے ان کی تعدادبھی یاد نہیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر فنکار میںلگن ہوتوکوئی اس کا راستہ نہیں روک سکتا اوروہ اپنی منزل کو پا کر رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں جستجو اورجدوجہدکرتا رہا اوربالآخرکامیابی میرے حصے میں آئی ۔میں نئے آنے والوںکو صرف یہی کہوں گا کہ وہ کسی بھی میدان میں ہمت نہ ہاریں اور محنت کو اپنا مشن بنالیں کامیابی ایک دن ان کا مقدر بنے گی۔

متعلقہ عنوان :