معروف والی بال کھلاڑی محسن فاروق راولپنڈی میں قتل
پولیس نے 5دوستوں کو حراست میں لے لیا،ساتھی لڑکی کی تلاش جاری
ذیشان مہتاب منگل 3 دسمبر 2019 12:26
(جاری ہے)
چو ہدری محسن سموٹ کا شمار پاکستان کے ناموروالی بال کے کھلاڑیوں میں ہو تا تھا۔چو ہدری محسن کی وفات کی خبر سن کر ان کے دوست احباب کے اندر غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم کی نماز جنازہ سموٹ تحصیل کلر سیداں ضلع روالپنڈی ادا کرنے کے بعد انہیں سپر خاک کردیا گیا ۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس 48گھنٹے گزرنے کے باوجود والی بال کے کھلاڑی محسن فاروق کے مبینہ قتل کی عینی شاہد خاتون تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ بھانجے کے قتل کی اطلاع ملتے ہی راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے موضع سموٹ کے رہائشی اخلاق احمد نے تھانہ لوئی بھیر پہنچ کر مقدمہ درج کرا دیا تھا کہ مقتول اپنے دوستوں محمد کلیم ، شیراز عرف چیئرمین، ناصر عرف مودی ، شہزاد احمد عرف دادا اور اسد کے ہمراہ گھر سے کار میں اسلام آبادآئے ،محسن نے عاصم اشتیاق اور مناظر نواز کی موجودگی میں بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ فیز فور جارہے ہیں ،رات ڈیڑھ بجے عدیل نے کال کر کے بتایا کہ مجھے کلیم نے کال کر کے بتایا ہے کہ محسن فاروق قتل ہو گیا ہے، اس سے قبل ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پمز ہسپتال منتقل کر دی تھی اور سوک سینٹر کے ایک پلازہ میں موجود مقتول کے پانچوں دوستوں کو حراست میں لے لیا تھا۔پولیس تفتیش کے مطابق مقتول کےساتھ اکیلے ہی پانچوں فلور کے کمرے میں موجود دوشیزہ موقع سے چلی گئی تھی، دیگر تین لڑکیاں اسکے دوستوں کے ساتھ موجود تھیں، ان تمام نے محسن فاروق کی موت کی وجہ سے لاعلمی کا اظہار کیا، پولیس نے قتل کا مقدمہ تو درج کر لیا ہے مگر ابھی تک حراست میں لیے گئے مقتول کے دوستوں کی باقاعدہ گرفتاری ظاہر نہیں کی۔ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنےوالے بیشتر حکام موت کو پانچویں منزل سے گرنے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔اس بات کی بھی تصدیق ہو گئی ہے کہ وہاں جمع ہونیوالے بوتلیں بھی ساتھ لائے تھے، پولیس کے مطابق 10 روز قبل بھی انہوں نے ان فلیٹوں میں ڈیرہ ڈالا تھا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ مقتول نے تیسری اور5 ویں منزل پر دو فلیٹ ایک ماہ کیلئے کرایہ پر لے رکھے تھے۔ پولیس 48 گھنٹوں کی تفتیش کے باوجود زیر حراست افراد سے محسن فاروق کی موت کا راز اگلوانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ دوسری طرف پولیس مخالف لابی کا الزام ہے کہ پولیس کی لاٹری نکل آئی ہے، کھاتے پیتے گھرانوں کے جوان قتل کے الزام میں اسکی تحویل میں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.