Live Updates

وزیراعظم سب سے زیادہ اچھے تعلقات ملک ریاض سے ہیں، ڈاکٹرشاہد مسعود

یہ تاثر کوئی غلطی سے بھی نہ پھیلائے کہ وزیراعظم اور ملک ریاض کے تعلقات اچھے نہیں، شہزاد اکبرنے ملک ریاض کی برطانیہ میں پراپرٹی معاملات کو حل کروانے میں بڑی مدد کی، کہ ان کا پیسا وہاں منجمد نہ ہوجائے بلکہ پاکستان لایا جائے۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 دسمبر 2019 22:14

وزیراعظم سب سے زیادہ اچھے تعلقات ملک ریاض سے ہیں، ڈاکٹرشاہد مسعود
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر 2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم سب سے زیادہ اچھے تعلقات ملک ریاض سے ہیں، یہ تاثر کوئی غلطی سے بھی نہ پھیلائے کہ وزیراعظم عمران خان اور ملک ریاض کے تعلقات اچھے نہیں ہیں، وزیراعظم عمران خان اور شہزاداکبرنے ملک ریاض کی برطانیہ میں بڑی مدد کی، کہ ان کا پیسا وہاں منجمد نہ ہوجائے بلکہ پاکستان لایا جاے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جن شخصیات کو انتہائی پسند کرتے ہیں ان میں ایک ملک ریاض بھی شامل ہیں۔ لہذا یہ تاثر کوئی غلطی سے بھی نہ پھیلائے کہ وزیراعظم عمران خان اور ملک ریاض کے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ جبکہ وزیراعظم کے تعلقات کاروباری شخصیات میں سب سے زیادہ ملک ریاض سے ہی اچھے ہیں یا ایک آدھ اور شخصیت ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے برطانیہ میں جاکر ملک ریاض کی پراپرٹی کے معاملے کو اس طرح حل کیا کہ وہ پیسا برطانیہ میں ہی منجمد نہ ہوجائے بلکہ اس کو پاکستان میں لایا جائے۔ اس میں وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبردونوں نے بڑی مدد کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ملک ریاض کے تعلقات اس قدر اچھے ہیں کہ الیکشن مہم کے دوران جہاں جہانگیرترین کا جہاز استعمال نہیں ہوتا تھا وہاں ملک ریاض کا جہاز استعمال کیا جاتا تھا۔

آئندہ دنوں پاکستان میں حکومت کے جتنے بھی پراجیکٹس شروع ہونے جارہے ہیں وہ ملک ریاض کے میل جول سے ہی شروع ہونے جا رہے ہیں۔ واضح رہے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کے رئیل سٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے خاندان سے 19 کروڑ پاﺅنڈ مالیت کے اثاثوں کی فراہمی کے عوض تصفیہ کرنے کی تصدیق کی ہے‘ یہ تصفیہ نیشنل کرائم ایجنسی کی ملک ریاض کے خلاف تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آیا ہے اور یہ رقم اور اثاثے ریاست پاکستان کو لوٹا دیے جائیں گے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ تصفیے کے تحت ملک ریاض اور ان کا خاندان جو 19 کروڑ پاﺅنڈ مالیت کے اثاثے دے گا ان میں منجمد کیے جانے والے بینک اکاﺅنٹس میں موجود رقم کے علاوہ مرکزی لندن کے متمول علاقے میں واقع ون ہائیڈ پارک پلیس نامی عمارت کا ایک اپارٹمنٹ بھی شامل ہے جس کی مالیت پانچ کروڑ پاﺅنڈ کے لگ بھگ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات