پولیو مہم ، کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگز کا انعقاد

بدھ 4 دسمبر 2019 11:42

پولیو مہم ، کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگز کا انعقاد
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) ہزارہ ڈویژن میں پولیو مہم کے تیسرے روز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگز کا انعقاد ہوا جن میں محکمہ ہیلتھ کے افسران اور پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے سربراہان نے شرکت کی اور کارکردگی ڈپٹی کمشنرز کو پیش کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرز نے عوام سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنرز نے کہا کہ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ 6 دسمبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :