جسپریت بمراہ کی میرے سامنے حیثیت بے بی باﺅلر کی ہے :عبدالرزاق
بھارتی پیسر کا ایکشن منفرد،سیم کوہٹ کرنے کے باعث اتنے کامیاب باﺅلر ہیں:سابق آل راﺅنڈر
ذیشان مہتاب بدھ 4 دسمبر 2019 12:27
(جاری ہے)
عبدالرزاق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فہیم اشرف بھی اچھے آل راﺅنڈر بن سکتے ہیں، انھیں اپنی فٹنس کے ساتھ بیٹنگ اور باﺅلنگ پر بھی خصوصی توجہ دینا ہوگی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز کے پاس وہ نگاہ ہی نہیں جو موزوں پلیئرز کا انتخاب کر سکے، نسیم شاہ نے نیٹ میں کپتان اظہر علی کو پریشان کیا، اسی بنیاد پر انھیں ٹیم کا حصہ بنا لیا جو درست نہیں، یہ نوجوان کھلاڑی کے کیریئر کےساتھ کھیلنے والی بات ہے۔
انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، کوچنگ میرا جنون ہے،اسلئے باقاعدہ کورس کر کے اس شعبے میں آنا چاہتا ہوں، اگر مستقبل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کےساتھ کام کرنےکا موقع ملا تو بہترین نوجوانوں بالخصوص آل راﺅنڈرز تیارکر کے دوں گا۔ایک سوال پر عبدالرزاق نے کہاکہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آ کر ٹیسٹ سیریز کھیلنا خوش آئند ہے، مجھے یقین ہے کہ سیریزکے کامیاب انعقاد سے بنگلہ دیش سمیت دیگر انٹرنیشنل ٹیمیں بھی یہاں آکر کھیلیں گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہاکہ پاکستان میں ایسے باصلاحیت آل راﺅنڈرز موجود ہیں جو مستقبل میں اپنے کھیل سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکیں، صرف انھیں مناسب رہنمائی کی ضرورت ہے، اگر ایسا ہوجائے تو کئی عبدالرزاق سامنے آسکتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.