خیبر پختونخوا میں16دسمبر سے انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، والدین مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں، عبدالباسط

بدھ 4 دسمبر 2019 14:02

خیبر پختونخوا میں16دسمبر سے انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، والدین ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے دونئے کیسزسامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد68 ہوگئی ہے۔ بدھ کو ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبہ کے جنوبی ضلع ڈی آئی خان کی تحصیل پرواکے 18ماہ کے بچے اورلکی مروت کی تحصیل لکی کے 4ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، یوں سال رواں میںملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد94جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد68ہوگئی ہے ۔

صوبے میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ای او سی کوآرڈینیٹرنے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ16دسمبر سے صوبہ بھر میںانسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، والدین مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اور اپنے بچوںکو معذوری سے بچائیں۔ عبدالباسط نے کہا کہ موثر انسداد پولیو مہمات میں ہر بچے تک پہنچ کر اسے پولیو قطرے پلائے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔

متعلقہ عنوان :