ویانا میں اوپیک کا اہم اجلاس شروع، تیل کی پیداوار بدستور کم رکھنے کے فیصلے کا امکان

جمعرات 5 دسمبر 2019 14:36

ویانا میں اوپیک کا اہم اجلاس شروع، تیل کی پیداوار بدستور کم رکھنے کے ..
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا دو روزہ اجلاس شروع ہو گیا۔تیل کی پیداوار میں روزانہ 1.2 ملین بیرل کی کمی لانے کا فیصلہ گزشتہ سال دسمبر میں طے پایا تھا اور جولائی میں اوپیک کے آخری اجلاس میں اس فیصلے کی مدت میں توسیع کی گئی ۔

(جاری ہے)

حالیہ اجلاس میں اس فیصلے کی مدت میں مزید توسیع کا امکان ہے جو کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اور سپلائی مناسب حد تک رکھنے کے لئے ضروری سمجھ جا رہا ہے۔

کچھ مبصرین کی توقع تھی کہ 2020 کے اختتام تک یہ کٹوتی ممکنہ طور پر برقرار رہے گی۔عراقی وزیر تیل کے مطابق اوپیک کے بعض ممبران تیل کی پیداوار میں اضافی چار لاکھ بیرل یومیہ کمی لانے کے لئے اصرار کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :