ڈپٹی کمشنر جہلم کاگورنمنٹ کیپٹن حسنات علی شہید بوائز ہائی سکول سوہاوہ کا اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 5 دسمبر 2019 17:31

ڈپٹی کمشنر جہلم کاگورنمنٹ کیپٹن حسنات علی شہید بوائز ہائی سکول سوہاوہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ کیپٹن حسنات علی شہید بوائز ہائی سکول سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا اگزام ایمرجنسی پروگرام کے تحت اسکول میں نسبی عمل اور حکو مت پنجاب کی طر ف سے مقر ر کر دہ انڈ یکٹرز کا جائز ہ لیا، ہیڈ ماسٹر کو صفائی ستھرائی،پینے کے صاف پانی کی فراہمی، واش رومز میں صابن کی مو جو دگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کا ضلع بھر میں اس سال ایک مرتبہ پھر ایگزام ایمرجنسی کا نفاز عمل میں لیا گیا ہے جس کے تحت زیرو پیریڈ میں بچوں کو امتحنات کے لئے مزید محنت کروائی جا رہی ہے ، انکا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو کامیاب کروانے لئے اگزام ایمرجنسی پالیسی کے تحت اساتذہ کرام اپنا قردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے مختلف کلاس رومز میں جا کر تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا اورطلبا و طا لبات سے مختلف سو الات کئے بچوں نے پرجوش انداز میں تسلی بخش جوابات دیئے ۔ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ اور بچوں کی حاضری بھی چیک کی۔انہوں نے مز ید کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر کر نے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں۔ سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ اپنی ذمہ داریاں اچھے طر یقے سے ادا کر یں اور ضلع جہلم میں معیار تعلیم کو بہتر بنا نے کے لئے جذبہ اور دل جمعی سے کام کریں ہمارے اساتذہ قوم کے معمار ہیں انہیں چاہیے کہ وہ آنے والی نسلوں کی اعلی خطوط پر تعلیم وتر بیت کر یں۔

متعلقہ عنوان :