بندوقوں، لڑکیوں اور ایکشن سے بھرپور جیمز بانڈ کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کا ٹریلر جاری

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:07

بندوقوں، لڑکیوں اور ایکشن سے بھرپور جیمز بانڈ کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائے ..
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) ہولی وڈ کی جاسوسی سے متعلق معروف زمانہ فلم سیریز جیمز بانڈ کی ٹیم نے فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کا پہلا ٹریلر جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کا مداحوں کو طویل وقت سے انتطار ہے اور اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ 2 سال سے جاری ہے،دو دن قبل ہی فلم کا مختصر ٹیزر جاری کرتے ہوئے جلد ٹریلر جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب ایکشن، لڑائی، لڑکیوں، رومانس اور سسپینس سے بھرپور سیریز کی 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کا 2 منٹ 35 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

نو ٹائم ٹو ڈائے میں ایک بار پھر اور شاید آخری بار برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ جاسوس کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آ رہے ہیں اور ان کے ساتھ ہی اگلے جاسوس کا کردار نبھانے والی اداکارہ لشانا لائنچ بھی نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریلر میں برطانوی جاسوس جیمز بانڈ یعنی ڈینیئل کریگ کو خطرناک مشن کو مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار شائقین فلم میں سائنس فکشن فلموں جیسی کاریں اور موٹر سائکلیں بھی فلم میں دیکھ سکیں گے۔

ٹریلر میں ریمی ملک کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے جو اس بار فلم میں ولن کے طور پر دکھائی دیں گے اور وہ برطانوی جاسوس جیمز بانڈ کو انتہائی تنگ کرتے دکھائی دیں گے۔نو ٹائم ٹو ڈائے میں بھی سیریز کی پچھلی فلموں کی طرح برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے اہلکار کو جاسوس یا ایجنٹ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے۔ہر فلم کی طرح اس بار بھی جیمز بانڈ نامی جاسوس کو خطرناک مشن پر بھیجے جانے کے وقت اسے 007 کا خفیہ کوڈ دیا جاتا ہے اور کچھ ساتھیوں کی مدد سے مشن کو مکمل کرتا دکھائی دے گا۔

جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم کی کہانی کی دلچسپت بات یہ ہے کہ اس بار جاسوس جیمز بانڈ کو امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے سے تعلق رکھنے والے ایک دوست سے مدد مانگتے ہوئے دکھایا جائے گا جب کہ اس بار جیمز بانڈ کے کردار کو فلم میں ریٹائر ہوکر عام زندگی کی طرف لوٹتے ہوئے بھی دکھایا جائے گا۔جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائے میں جاسوس کو اغوا ہونے والے ایک سائنسدان کو تلاش کرتے ہوئے دکھایا جائے گا اور اس موقع پر انہیں کئی خطرناک لوگوں اور نئی ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔