Live Updates

شہبازشریف اورنوازشریف نے لندن سے آصف زرداری کیساتھ فون پررابطہ

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ان ہاوس چینج کا ایجنڈا اپنائے گی،عارف حمید بھٹی کادعویٰ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 6 دسمبر 2019 11:16

شہبازشریف اورنوازشریف نے لندن سے آصف زرداری کیساتھ فون پررابطہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،6دسمبر 2019ء) سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور نوازشریف کی آصف علی زرداری سے فون پر بات کرائی گئی۔ تفصیل کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف اور نوازشریف نے جیل میں بند آصف علی زرداری سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی قیدکی زندگی عام آدمی کی گھریلو زندگی سے بہت بہتر ہوتی ہے۔

عارف حمید بھٹی نے ان کے درمیان گفتگو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں نے تحریک انصاف پر دباو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔گفتگو کو 5افراد پر بات کی گئی۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور دیگر ایشوز کو بیس بنا کر تحریک انصاف سے نمٹنے کی تیاری کی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ان ہاوس چینج کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوگی۔اتحادیوں سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے عار ف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے رابطے کئے جار رہے ہیں تاہم یہ کوشش ہے اتحادی اپوزیشن سے ملتے ہیں یا نہیں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

تاہم عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے ایک رہنما کا بلاول بھٹو سے بھی رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں نے حکومت پر دباو ڈالنے کافیصلہ کیا ہے۔ تاہم سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی جانب سے ایک بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ شہبازشریف اور نوازشریف کی آصف علی زرداری سے فون پر بات کرائی گئی۔ حکمرانوں کی قیدکی زندگی عام آدمی کی گھریلو زندگی سے بہت بہتر ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ بلاول بھٹو نے بھی ن لیگ کے ایک رہنما سے رابطہ کیا ہے۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اب تحریک انصاف کی حکومت پر دباو بڑھائے گی۔ اور الیکشن کمیشن سمیت کئے دیگر ایشوز کو بیس بنا کر رکھے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات