انجیلا میرکل کا بطورجرمن چانسلر 14سال بعد پہلی مرتبہ آؤشوٹس کے سابقہ نازی اذیتی کیمپ کا دورہ، 60 ملین یورو کی مالی امداد کا اعلان

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:15

انجیلا میرکل کا بطورجرمن چانسلر 14سال بعد پہلی مرتبہ آؤشوٹس کے سابقہ ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے جمعہ کو آؤشوٹس کے سابقہ نازی اذیتی کیمپ کادورہ کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر میرکل گزشتہ چودہ برسوں سے جرمنی کی وفاقی چانسلر ہیں لیکن انہوں نے پہلی بار آؤشوِٹس کے سابقہ نازی اذیتی کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

یہ کیمپ نازی جرمن دور کی ایک ایسی خوفناک قتل گاہ تھا، جہاں 1945ء تک 1.5 ملین انسانوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس دورے کے دوران میرکل اس فاؤنڈیشن کے لیے 60 ملین یورو کی مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :