کمشنر ساہیوال کا سبزی منڈی کا دورہ،قیمتوں کو مانیٹر کرنے اور صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 6 دسمبر 2019 18:10

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید کا سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ ،منڈی میں نیلامی کے عمل بارے معلومات،قیمتوں کو مانیٹر کرنے اور صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق کمشنر محمد احسن وحید نے اچانک ساہیوال کی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے منڈیوں کے مختلف حصے دیکھے اور وہاں موجود کمیشن ایجنٹس اور مارکیٹ کمیٹی کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے نیلامی کے عمل میں شفافیت لائی جائے اور تمام نیلامی مارکیٹ کمیٹیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں یقینی بنائی جائے۔انہوں نے دونوں منڈیوں میں صفائی کی صورتحال پر نا پسندیدیگی کا اظہار کیا اور میونسپل کارپوریشن کے عملے کو ہدایت کی کہ دونوں منڈیوں کے اردگرد فوری صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے تا کہ عام شہریوں کو پریشانی سے بچایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :