شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ہفت روز ہ تائی کوانڈو چمپئن شپ کا انعقاد

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:39

سکھر۔6دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ہفت روز ہ تائی کوانڈو چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا چمپئن شپ کے مہمان خاص یونین کمیٹی پانچ کلاک ٹاور سکھر کے چیئرمین محمد فرید صدیقی تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں رکن ایس ایم سی میڈم عذرا جمال ، میر آدم خان رند ، آغا شبانہ ، سر عطاء اللہ سمیجو سمیت آرگنائیرز چمپئن شپ ماسٹر عبدالرزاق راجپوت و اراکین ، صمد ، اسامہ سیال ، طالب حسین شیخ و دیگر آفیشلز تھے چمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی صحت مندانہ معاشرے کے قیام سے ہی یہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے ، محدود وسائل میں رہ کر کے بھی آرگنائیزر کمیٹی نے جس انداز میں بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے ہمارا تعاون ہمیشہ رہے گا آرگنائیزر ماسڑعبدالرزاق راجپوت نے تمام مہمان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی ، چمپئن شپ میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں انعامات جبکہ دوآغا اشوا ،عبدالرافع کھلاڑیوں میں بلٹ پروموشن بھی کی گئی چمپئن شپ میں اول پوزیشن شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی ، دوئم ایف کے ایس مسلے پبلک اسکول سندھ سوسائٹی سکھر ،سوئم پوزیشن العباس تائی کوانڈو اکیڈمی روہڑی نے حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :