پی ٹی آئی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت اورصوبے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دینا ہے ‘ سید سعید الحسن شاہ
انتظامی امور،گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کے فروغ کے حوالے سے بہترین اقدامات شروع کر دیئے گئے ‘صوبائی وزیر
ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جلد صوبہ بھر کی مساجد میں وضو کے لئے استعمال شدہ استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
اس ذخیرہ شدہ پانی کو پودوں کی آ بیاری ا ور سڑکوںکو دھونے کے استعمال میں لایا جائے گا۔ پہلے فیز میں داتا دربارجبکہ دوسرے فیز میں شاہ حسین ،میاں میر اور بہائوالحق کے د درباروں پر استعمال شدہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے بڑے بڑے ٹینک بنائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ماضی کے برعکس شفاف ڈیل اور بہترین ورکنگ کو یقینی بنائے گی اس سلسلہ میں عالمی معیار کے مطابق واٹر ٹریٹمنٹ کے جدید پلانٹس لگائے جائیں گے جن کے ذریعے دریاؤں اور نہروں کے پانی کو بھی روزمرہ کے استعمال میں لایا جا سکے گا، پہلے مرحلے میں پنجاب کے بڑے شہروں لاہور،ملتان ،راولپنڈی ،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور سرگودھا کے اضلاع میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں کو بچت پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اس سلسلہ میں مالیاتی امور میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور سرکاری محکموں میں مالیاتی ڈسپلن ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قوم کے وسائل کی امین ہے اور عوام کے خون پسینے کی کمائی پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں عوام کی ضرورت اور فلاح و بہبود کو مد نظر رکھا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کرکے لاگت بڑھانے کی روایت کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ترقیاتی وسائل کا بروقت استعمال ضروری ہے۔محکمے جاری کردہ فنڈز کا درست اور بروقت استعمال یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری فنڈز کے مقررہ مدت کے اندر استعمال اور ان کی باقاعدہ مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت، تعلیم اور عوام کی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کرتی رہے گی۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.