شعیب ملک کے خیرباد کہہ جانے کے بعد اب ملتان سلطانز کا نیا کپتان کون ہوگا؟

پی ایس ایل ٹیم کی انتظامیہ تاحال حتمی اعلان کرنے سے گریزاں، ممکنہ طور پر شاہد آفریدی ہی ٹیم کے کپتان ہوں گے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 دسمبر 2019 22:12

شعیب ملک کے خیرباد کہہ جانے کے بعد اب ملتان سلطانز کا نیا کپتان کون ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر 2019ء) شعیب ملک کے خیرباد کہہ جانے کے بعد اب ملتان سلطانز کا نیا کپتان کون ہوگا؟ پی ایس ایل ٹیم کی انتظامیہ تاحال حتمی اعلان کرنے سے گریزاں، ممکنہ طور پر شاہد آفریدی ہی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے سیزن 5 کیلئے اپنے کپتان اور سینئر آل راونڈر شعیب ملک کو ریلیز کر دیا تھا۔

شعیب ملک اب پشاور زلمی کا حصہ بن چکے ہیں۔ جبکہ اب سوال کیا جا رہا ہے کہ ملتان سلطانز کا نیا کپتان کون ہوگا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر شاہد آفریدی ملتان سلطانز کے نئے کپتان ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اینڈی فلاور کو ہیڈ کوچ جبکہ نیتھن لیون کو سینئر انالسٹ مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ میں اینڈی فلاور کی دوسری ذمہ داری ہے جو لیگ کے پہلے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے بھی فرائض نبھا چکے ہیں۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی جانب سے تجزیاتی اور حکمت عملی کے حوالے سے فرائض سونپنے پر نیتھن لیون کا کہنا تھا کہ ابتداء سے ہی جاذب نظر پہلو فرنچائز مالک کی طرف سے اس بات کی وضاحت ہے کہ وہ تجزیاتی فرائض کا استعمال کرتے ہوئے ٹیم کو اگلے لیول پر لے جانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اینڈی فلاور کیساتھ مل کر اجتماعی طور پر ٹیم کی حکمت عملی کو بہتر بنائیں گے۔ ہر مرحلے پر حتمی فیصلے کا اختیار ہیڈ کوچ اور کپتان کو حاصل ہوگا لیکن اس کے پس پشت ایک مضبوط سٹرکچر معلومات کی فراہمی کا کام کر رہا ہوگا جس کے سہارے وہ ممکنہ طور پر بہترین فیصلے کر سکیں گے۔