پاکستان کی دو ساز کمپنی کے لیے اہم ایوارڈ
مقامی دواساز کمپنی فارم ایوو کی تیار کردہ دوا ”فیرفر“ کو جرمنی میں منعقد ہونے والیعالمی سی پی ایچ آئی میں پوری دنیا کی کمپنیوں کے مقابلے میں بزنس ڈویلپمنٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا
اسامہ چوہدری اتوار 8 دسمبر 2019 00:09
(جاری ہے)
کافی عرصے کے بعد بچوں اور خواتین کےلیے وہ ایسا پاوڈر سپلیمنٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جوخوش ذائقہ بھی ہے اور منہ میں ڈالتے ہی گھل جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی دواساز کمپنی فارم ایوو کی تیار کردہ دوا ”فیرفر“ کو فرینکفرٹ جرمنی میں منعقدہ چھٹی سالانہ عالمی سی پی ایچ آئی نمائش میں پوری دنیا کی کمپنیوں کے مقابلے میں بزنس ڈویلپمنٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعے کے روز کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقامی دواساز کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہارون قاسم نے کہا تھا کہ اس وقت پاکستان میں پچاس فیصد سے زائد بچے اور خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ انکی اچھی غذا نہ لینا ہے ۔خواتین اور بچوں میں خون کی کمی کی ادویات بہت عرصے سے استعمال ہو رہی ہےلیکن مختلف وجوہات کی بنا پر انجکشن اور گولیوں کی صورت میں دی جانے والی یہ دوائیں اب تک بےثمر ثابت ہوئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کے ماہرین نے کئی سال کی محنت کے بعد ایسا پاوڈر سپلیمنٹ تیار کیا ہے جو زیادہ اثر رکھنے کے ساتھ ساتھ جلد ہی کھل جاتا ہے۔ہارون قاسم نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی دوا کو بین الاقوامی نمائش میں ایوارڈ کےلیے بھیجا تو اسے پاکستان میں بچوں اور خواتین میں خون کی کمی دور کرنے کےلیے بہترین محنت قرار دیتے ہوئے اسے بزنس ڈویلپمنٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ آج تک کسی پاکستانی دواساز کمپنی کو نہیں مل سکا ہے۔ہارون قاسم سے کہا کہ ایک ایسے عالمی ایونٹ میں جہاں پر حریف بھارتی کمپنیوں کی بھرمار ہو اور پوری دنیا کی بڑی کمپنیاں مقابلے پر موجود ہوں، کسی پاکستانی کمپنی کو ایک کیٹیگری میں ایوارڈ ملنا پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔مزید اہم خبریں
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
-
بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے، وزیرتوانائی
-
خانہ کعبہ کے دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے
-
جام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
انتشاری و بدامنی کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں نہ ہی ریاست اس کی متحمل ہو سکتی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.