پی ٹی آئی میں 3 امیدوار وزیراعظم کی شیروانی لیے بیٹھے ہیں،احسن اقبال
وہ چاہتے ہیں اگراپوزیشن اوراتحادی جماعتیں اعتماد کریں تو وہ سامنے آنے کو تیار ہیں، ان امیدواروں نے ہمیں اپروچ نہ کیا ہوتا توہمیں پی ٹی آئی میں دراڑوں کا پتا نہ چلتا۔ سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال
ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 دسمبر 2019 21:29
(جاری ہے)
وہ وزیراعظم رہیں توہمیں بڑا سوٹ کرتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ صرف پی ٹی آئی نیچے نہیں جارہی، بلکہ پاکستان پیچھے جارہا ہے، انتشار کا شکار ہورہا ہے۔
سیاسی جماعتیں اورحکومت کے اتحادی خود کہہ چکے ہیں کہ اگر وزیراعظم 6ماہ اور رہ گئے تو پاکستان کی معیشت ناقابل اصلاح ہوجائے گی،اتنے زیادہ چیلنجز ہوجائیں گے کہ کوئی حکومت لینے کیلئے تیار نہیں ہوگا۔انہوں نے نئے انتخابات کے مطالبے کی دوصورتیں ہیں کہ عمران خان نئے انتخابات کیلئے اسمبلی تحلیل کریں،اور انتخابات کی راہ ہموار کریں ۔ لیکن اگر عمران خان اس کے راستے میں رکاوٹ ہوں گے تو 2، 3 ماہ کیلئے نیا وزیراعظم لایا جائے جو اقتصادی اور انتخابی اصلاحات کرسکے۔اس کے بعد ہم نئے انتخابات کی طرف چلے جائیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ جو بھی وزیراعظم آئے گا وہ دوتین مہینے کیلئے عبوری وزیراعظم ہوگا،اس میں کوئی بھی سیاسی جماعت اپنا مستقل وزیراعظم دینے کی حامی نہیں ہوگی۔اس لیے دوتین ماہ کیلئے مفاہمت کے ساتھ قومی حکومت بنے اور اتفاق رائے سے قانون سازی کی جائے۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں کا جائزہ لیں تو وہ بہت پریشان ہیں کہ ان سے جو وعدے کیے گئے،وہ پورے نہیں کیے گئے، اسی طرح ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال میں بڑی بے چینی ہے۔احسن اقبا ل نے کہا کہ جہاں تک میری اطلاع ہے توپی ٹی آئی میں وزیراعظم کے تین امیدوار ہیں، جو شیروانی تیار کرکے بیٹھے ہوئے ہیں۔وہ چاہتے ہیں اگر اپوزیشن اوراتحادی جماعتیں ان پر اعتماد کریں تو وہ وزیراعظم کی دوڑ میں سامنے آنے کو تیار ہیں۔اگر ان امیدواروں نے ہمیں اپروچ نہ کیا ہوتا توہمیں کیسے پتا چلتا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں دراڑیں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.