سٹی زون کے تھانہ آبپارہ اور کوہسار کی کارروائیاں‘چرس، ہیروئن،بیئر اور شراب فروخت کرنے والے 10 ملزمان گرفتار

اتوار 8 دسمبر 2019 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) سٹی زون کے تھانہ آبپارہ اور کوہسار نے کارروائیاں کرتے ہوئے چرس، ہیروئن،بیئر اور شراب فروخت کرنے والے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 1250 گرام ہیروئن 200 گرام چرس 50 بوتل شراب ایک کاٹن بیئر اور ایک پسٹل برآمد کی ہے،ملزمان میں ہارون، ڈیوڈ مسیحی، مشتاق ،شان یونس ،مزمل،عمران، سلطان،رفیق،شاہد انور،طارق، شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق کاروائیاں پولیس ٹیم نے دوران چیکنگ مختلف مقامات پر کی اورملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس سٹی زون کی کارکردگی کو سراہاٰ۔