فلم’’لٹل ویمن‘‘25دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

پیر 9 دسمبر 2019 13:41

فلم’’لٹل ویمن‘‘25دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) ہالی وڈ فلم’’لٹل ویمن‘‘25 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ گریٹا گیروگ کی ہدایت کاری مین بننے والی فلم ’’لٹل ویمن‘‘ کی کہانی امریکی ناول نگارلوئس مے الکوٹ کے 1868میں لکھے گئے ناول’’لٹل ویمن‘‘ کی کہانی سے ماخوذ ہے، فلم کی کاسٹ میں سائورسی رونن، ایما وٹسن، فلورنس پگ، علیزہ سکنلن، لورا ڈرن اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کا ورلڈ پریمیئر7دسمبر کو نیو یارک سٹی کے ماڈرن آرٹ میوزیم میں پیش کیا گیا ۔اس سے قبل اسی نام سے 1994 میںفلم بنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :