بلے باز ناصر جمشید نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا

قومی کرکٹر نے لندن کی عدالت میں دیے گئے بیان میں ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسانے اور رشوت دینے کا اعتراف کیا

muhammad ali محمد علی پیر 9 دسمبر 2019 22:22

بلے باز ناصر جمشید نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2019ء) بلے باز ناصر جمشید نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا، قومی کرکٹر نے لندن کی عدالت میں دیے گئے بیان میں ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسانے اور رشوت دینے کا اعتراف کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز بلے باز ناصر جمشید نے بالآخر اعتراف کر لیا ہے کہ وہ میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔

ناصر جمشید نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں برطانوی عدالت کو جواب جمع کروایا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں ناصر جمشید نے اعتراف کیا ہے کہ وہ میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔ جبکہ انہوں نے ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسانے اور رشوت دینے کا اعتراف بھی کیا۔ واضح رہے کہ ناصر جشمید پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ناصر جمشید پر 3 برس قبل پی سی بی نے دوران پی ایس ایل پابندی عائد کی تھی۔ اس کے بعد سے ان کیخلاف اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا کیس برطانوی عدالت میں چل رہا تھا، جہاں اب انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔