وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 21واں اجلاس، کوڈ آف کریمنل پروسیجرمیںترمیم کی منظوری

فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کو پرائس کنٹرول کے اختیارات تفویض کیے جاسکیںگے،پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کی بھی منظوری ضلع قصورکی تحصیل کوٹ رادھا کشن اورضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیشن کورٹ کے قیام کے فیصلے کی توثیق

منگل 10 دسمبر 2019 18:37

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 21واں ..
لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا 21واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب کابینہ نے کوڈ آف کریمنل پروسیجرمیںترمیم کی منظوری دی۔ترمیم کے بعدفرسٹ کلاس مجسٹریٹ کو پرائس کنٹرول کے اختیارات تفویض کیے جاسکیںگے۔اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کی بھی منظوری دی گئی جبکہ ضلع قصورکی تحصیل کوٹ رادھا کشن اورضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیشن کورٹ کے قیام کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں قبائلی علاقوں کیلئے پولیس رولز1934میںترمیم کی منظوری دی گئی۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973کے آئین کے آرٹیکل 158اور 172(3)کے تحت قدرتی گیس کے ترجیحی بنیادوں پر استعمال کے حوالے سے سفارشات کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

حکومت بلوچستان کی درخواست پر موسیٰ خیل، سورہ اور خضدار سائوتھ کے مختلف بلاکوں کیلئے معدنی وسائل کی تلاش کیلئے سفارشات کی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس2002میں ترامیم کے حوالے سے سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائی جائیںگی۔اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ہنر مند فورس کی تربیت کیلئے فنی معاونت کامعاملہ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھجوانے کافیصلہ کیا گیا۔کابینہ کمیٹی تمام امور کا جائزہ لے کر اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارکردگی اورصورتحال پر بھی غورکیاگیا۔اجلاس میں صوبائی کابینہ کی20ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی جبکہ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 17ویں اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے آپ سب نے ایک ٹیم کے طورپر کام کرنا ہے ۔

انسداد پولیومہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھی متعلقہ محکمے بھر پور کردارادا کریں۔پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔اگلے ہفتے سے مختلف شہروں کے دورے شروع کررہا ہوںاورمیںان دوروں میںخود شہروں میں امن وامان کی صورتحال،صفائی کے انتظامات،پرائس کنٹرول کیلئے کیے جانے والے اقدامات اوردیگر شہری سہولتوں کا جائزہ لوں گا ۔

انہوںنے کہاکہ میں نے چیف سیکرٹری اور انسپکٹرجنرل پولیس کو بااختیار بنایا ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے سروس ڈلیور ی کو مزید بہتر بنائیںگے اورنچلی سطح پر سروس ڈلیوری میں بہتری نظربھی آنی چاہیے۔ منتخب نمائندوں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیںگے۔وزیراعلیٰ نے پنجاب کے چیف سیکرٹری میجر (ر)اعظم سلیمان اورانسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میںویلکم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افسران صوبے کی بہتری اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کریںگے۔اجلاس میں صوبائی وزراء ،مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔