Live Updates

پارلیمنٹ اور اڈیالہ جیل کا زیادہ فاصلہ نہیں ہونا چاہئے،شاہد خاقان عباسی

نیب نے جو ریفرنس جمع کرایا اسے پڑھ لیں ،سب سمجھ آ جائے گی، سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو

منگل 10 دسمبر 2019 20:09

پارلیمنٹ اور اڈیالہ جیل کا زیادہ فاصلہ نہیں ہونا چاہئے،شاہد خاقان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ اور اڈیالہ جیل کا زیادہ فاصلہ نہیں ہونا چاہئے،نیب نے جو ریفرنس جمع کرایا اسے پڑھ لیں ،سب سمجھ آ جائے گی۔ منگل کو سخت سکیورٹی میں شاہد خاقان عباسی کو پارلیمنٹ ہاؤس لایا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پارلیمنٹ اور اڈیالہ جیل کا زیادہ فاصلہ نہیں ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جس طرح عمران خان منتخب ہو کر آیا اسی طرح میں بھی منتخب ہو کر آیا ہوں،ہم عوام کی نماہندگی کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ پہلا وزیر اعظم اور پہلا سپیکر ہے انہیں اس بات کا کوئی احساس نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ ہمارا حق ہے کہ اسمبلی میں آئیں،یہ ریوڑیاں بانٹنے والی بات نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم (ن )لیگ سے ہیں اور گناہ گار ،یہ تو ریاست مدینہ والے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب نے جو ریفرنس جمع کرایا اسے پڑھ لیں سب سمجھ آ جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات