Live Updates

حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریے مستحکم ہو رہے ہیں‘ پی ٹی آئی حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا سفر جاری رکھے گی

وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

بدھ 11 دسمبر 2019 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریے مستحکم ہو رہے ہیں اور پی ٹی آئی حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا سفر جاری رکھے گی اسلئے حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، قومی مفادات کے مختلف امور پر قانون سازی کے لئے اپوزیشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے جلد حل ہوجائے گا، آرمی ایکٹ میں ترمیم قومی مفاد اور قومی سلامتی کا معاملا ہے، عدالت سے تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر اس معاملے کو بھی احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن نے کہا کہ کابینہ میں مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر ڈسکشن ہوئی ہے، جب یہ معاملا باضابطہ طور پر کابینہ میں پیش کیا جائے گا تو انہیں اجازت دینے کے معاملے پر غور ہو گا۔

ترجمان وزیر اعظم نے کہا کہ فیئر الیکشن کمیشن پاکستان کی ضرورت ہے، شفاف الیکشن ہونے چاہییں تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے اور پی ٹی آئی حکومت الیکشن کمیشن ریفارمز لانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرے سے پی ٹی آئی کے کارکنان اور ووٹرز کا کوئی واستہ نہیں ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات