نواز شریف علاج کیلئے ہفتے کو لندن سے امریکا جائیں گے

دل و دماغ کی بند شریانوں کو کھلوانے کیلئے اہلخانہ نے میساچوسیٹ ةسپتال سے رابطہ کرلیا

بدھ 11 دسمبر 2019 17:53

نواز شریف علاج کیلئے ہفتے کو لندن سے امریکا جائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے امریکا کے قدیم اسپتال میساچوسٹ میں علاج کے لیے رابطہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اہلخانہ نے نوازشریف کے دل ودماغ کو فراہم کرنیوالی بند شریانوں کوکھلوانے کیلیے امریکا کے قدیم اسپتال میساچوسٹ میں علاج کے لیے رابطہ کرلیا ہے اور عند دیا ہے کہ نواز شریف ہفتے کو لندن سے امریکا علاج کی غرض سے روانہ ہوجائیں گے ہاں وہ مذکورہ اسپتال میں اپنی شہ رگ کے قریب Carotid Artyriبند شریانوں کوکھلوانے کیلیے معائنہ کرائیں گے۔

نواز شریف کی گردن کی شریانیں90فیصد بلاک ہیں جبکہ دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں پہلے ہی5اسٹینٹ ڈالے گئے ہیں ان میں سی3اسٹینٹ بند پڑے ہیں، نواز شریف ہفتے کو لندن سے امریکا کے شہر بوسٹین روانہ ہوجائیں گے

متعلقہ عنوان :