Live Updates

صحت انصاف کارڈ غریب عوام کی مشکلات ختم کرنے کے لیے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 دسمبر 2019 17:59

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جس معاشرے میں عوام کے ساتھ انصاف نہ ہو وہ معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں صحت انصاف کارڈ غریب عوام کی مشکلات ختم کرنے کے لیے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی ، سماجی رہنما راجہ طارق محمود آفس سلیمان پارس نے صحت انصاف کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے غریب عوام سے کئے ہوئے وعدوں کی پاس داری کرتے ہوئے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کر کے دل جیت لئے ہیں جو کہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وزیر اعظم قوم سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کریں گے انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے عوام کو ہر سال لاکھوں روپے کا فری علاج کروا سکیں گے ، راجہ طارق محمود نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پہلی ترجیح کرپشن کا خاتمہ اور غریب عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہے اس موقع پر سابق کونسلر و رہنما چوہدری نور محمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا اور اگلا پروگرام کامیاب نوجوان پروگرام ہے جس کے تحت بے روزگار افراد کو لاکھوں روپے کا قرضہ دینا ہے جس سے بے روزگاری کے خاتمے میں کافی مددملے گی اس موقع پر راجہ طارق محمود اور چوہدری نور محمد نے محلہ سلیمان پارس ، خانساماں محلہ ، شانتی نگر ، پاک سرائے و گردونواح کے سینکڑوں افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جس پر عوامی حلقوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات