بھارت نے زمینی مشائداتی سیٹلائیٹ ریسات ٹو بی آر آئی اور نو کسٹمر سیٹلائیٹ خلا میں بھیج دئیے

بدھ 11 دسمبر 2019 22:49

بھارت نے زمینی مشائداتی سیٹلائیٹ ریسات ٹو بی آر آئی اور نو کسٹمر ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے (ایسرو ) نے زمینی مشائداتی سیٹلائیٹ ریسات ٹو بی آر آئی اور نو کسٹمر سیٹلائیٹ خلا میں بھیجنے کا تجربہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سیٹلائیٹس آندھرا پردیش سریہاریکوٹا میں واقع سیتیش دھاوان خلائی سینٹر سے پی ایس ایل وی سی 48 سے خلا میں بھیجے گئے ہیں ۔ ریسات ٹو بی آر آئی 628 کلو گرام وزنی ہے اور 576 کلو گرام مدار میں رکھا گیا ہے یہ سیٹلائیٹ زرعی اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے لئے استعمال کیا جائیگا ۔ نو کسٹمر سیٹلائیٹ بھی کامیابی سے خلا میں رکھے گئے ہیں ۔ ان میں چھ امریکی جبکہ باقی اسرائیل ، اٹلی اور جاپان کے ہیں ۔