اسفندیارولی خان کاآصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے فیصلے کا خیر مقدم

جمعرات 12 دسمبر 2019 22:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے عدالت کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ اچھی روایت ہے جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں، اس ملک کیلئے آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی قائدین کی قربانیاں و خدمات کسی سی ڈھکی چھپی نہیں اور اس سے انکار ممکن نہیں ہے۔ اے این پی کے سربراہ نے سابق صدر کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ انکی بہتر صحت کیلئے دعا گو ہیں ۔