وزیراعلیٰ پنجاب کا جہلم کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

جمعرات 12 دسمبر 2019 22:40

وزیراعلیٰ پنجاب کا جہلم کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی ..
لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جہلم کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے جاںبحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں،وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔