Live Updates

حسان نیازی جلد قانون کی گرفت میں آئے گا، فرودس عاشق

سب سے پہلے اس کا تعارف حفیظ اللہ نیازی کا صاحبزادہ ہے، حسان نیازی نے جو بویا ہے ، قانون اس کا احتساب کرے گا۔ معاون خصوصی اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 دسمبر 2019 17:00

حسان نیازی جلد قانون کی گرفت میں آئے گا، فرودس عاشق
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر 2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حسان نیازی جلد قانون کی گرفت میں آئے گا، سب سے پہلے اس کا تعارف حفیظ اللہ نیازی کا صاحبزادہ ہے، حسان نیازی نے جو بویا ہے ، قانون اس کا احتساب کرے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان نے حسان نیازی کو اسکرین میں توڑ پھوڑکرتے ہوئے دیکھا ۔

سب سے پہلے اس کا تعارف حفیظ اللہ نیازی کا صاحبزادہ ہے۔ حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔حسان نیازی نے جو بویا ہے ، قانون اس کا احتساب کرے گا۔ عمران خان نے یہی توکام کیا ہے کہ قانون کو طاقتور بنایا ہے، اب قانون کی طاقت سے پاکستان کو طاقتور بنائیں گے۔

(جاری ہے)

نہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آزادی صحافت پر پابندیوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا مکمل حق حاصل ہے، پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے، حکومت کی مؤثر پالیسیوں کی بدولت عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کے استحکام کی نوید سنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور موجودہ حکومت کو معیشت سمیت کئی شعبوں میں چیلنجز کا سامنا رہا لیکن اب پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چند عناصر آزادی صحافت کی آڑ میں اپنے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے صحافتی شعبے کو درپیش مستقبل کے چیلنجز کو حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میںصحافتی نمائندوں کی تنظیموں کے اراکین شامل ہوں گے، میںکمیٹی میں فوکل پرسن کا کردار ادا کروں گی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوان میں ایک ساتھی نے انفارمیشن کمیشن سے متعلق غلط بیانی کی، انفارمیشن کمیشن کو متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ ایوان میں غلط بیانی پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرتی ہے۔ بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت کچھ لوگ ملکی معیشت سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان اور ورکرز کے درمیان خلیج کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے قانون کو طاقتور بنایا ہے، طاقتور قانون سے پاکستان کو طاقتور بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء یونینز سیاستدانوں کی نرسری کا کردار ادا کرتی ہیں طلباء یونینز سے جرائم پیشہ عناصر کو نکالنے کیلئے اقدامات کرنا ہوںگے۔ انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ہونے والاواقعہ افسوسناک ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات