اسلام آباد پولیس کو مطلوب دو حوالاتی لنڈی کوتل سب جیل سے فرار ہو گئے

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:23

اسلام آباد پولیس کو مطلوب دو حوالاتی لنڈی کوتل سب جیل سے فرار ہو گئے
لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) اسلام آباد پولیس کو مطلوب دو حوالاتی لنڈی کوتل سب جیل سے فرار ہو گئے ،فرار ہونے والے دونوں حوالاتیوں کا تعلق افغانستان سے ہیں جو اسلام آباد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ، ،تفتیشی آفیسر عابد آفریدی کا کہناہے کہ تفتیش جا ری ہے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

لنڈی کوتل لیویز فورس ذرائع کے مطابق گز شتہ روز پاک افغان افغان بارڈر پر دو افغان باشندوںخالد اور فیا ض کو این ایل سی نے گرفتا رکر کے لنڈی کوتل خاصہ دار فورس کے حوالے کرکے سب جیل میں بند کر دیا دو نوں ملزمان اسلام آبا د پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے لیویز فورس ذرائع کے مطابق کہ گز شتہ رات دونوںحوالاتیوں نے لنڈی کوتل سب جیل میں ایگزاسٹ کو تھوڑکر نکل گئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فرار ہونے والے دونوں ملزمان کے دوبارہ گرفتاری کیلئے پاک افغان شاہراہ پر ناکہ بندیاں کی گئی تھی اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ شروع کر دی گئی لیکن آخری اطلاع آنے تک دونوں ملزمان دوبارہ گرفتا ر نہیں ہو سکے اس سلسلے میں تفتیشی آفیسر پولیس انسپکٹر عابد آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ تفتیش جا ری ہے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ڈی پی او خیبر میڈیا کو بیان جا ری کرینگے اس سلسلے میں سب جیل سپرٹنڈنٹ آختر شاہ نے میڈیا نمائندوں کو فون پر بتا یا کہ بغیر وارنٹ اور ایف آئی آر کو ئی سب جیل میں نہیں رکھ سکتے اس لئے دونوں ملزمان انکے پاس سب جیل میں نہیں تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سب جیل لنڈی کوتل پولیس اسٹیشن تھانہ کے ناک کے نیچے واقع ہے ۔