پاکستان اپنی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ کرنے کیلئے تیار
بھارتی فضائیہ اور میزائل سسٹم کو مکمل طور پر ناکام بنانے والے جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم ایف ڈی 2000 کی خریداری کی تیاریاں
محمد علی جمعہ 13 دسمبر 2019 19:52
(جاری ہے)
بھارت نے روس سے دنیا کا جدید ترین ائیرڈیفنس سسٹم ایس یو 400 خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔
بھارت کی جانب سے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع کرنے کے اس فیصلے کے بعد پاکستان بھی اپنے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے ائیرڈیفنس سسٹم خریدنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ پاکستان ہر ممکن طور پر ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ بننے گریز کرنا چاہتا ہے، تاہم پاکستان اپنے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے سے بھی غفلت نہیں برت سکتا۔ اسی لیے پاکستان بھی اپنے دوست ملک چین سے دنیا کا جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم خریدنے پر غور کررہا ہے۔ جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کسی بھی قسم کے فضائی حملے کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سسٹم کی بدولت کوئی بھی ملک پاکستان پر میزائل یا فضائی حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ اگر پاکستان جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم حاصل کر لیتا ہے، تو ایسے میں بھارتی فضائیہ مکمل طور پر ناکام ہو جائے گی۔ جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی موجودگی میں بھارتی فضائیہ کبھی بھی پاکستان پر حملہ نہیں کر پائے گی۔ اگر پاکستان یہ میزائل ڈیفنس سسٹم خریدتا ہے تو یہ اس کی تاریخ کا سب سے اہم ترین دفاعی معاہدہ ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.