قراقرم یونیورسٹی میں "گلگت بلتستان میں نامیاتی و ماحولیاتی سیاحت کے امکانات"کے عنوان پرپالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد، محقیقین،سکالرز اور ماہرین کی شرکت
جمعہ 13 دسمبر 2019 23:41
(جاری ہے)
تحقیقی مقالوں کے ذریعے محقیقین نے گلگت بلتستان میں پائی جانے والے وسائل سمیت ان وسائل کو درپیش خطرات اور ان کے حل کے حوالے سے بتایا۔ ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشینز کے مطابق قراقر م یونیورسٹی میں منعقدہ پالیسی دائلاک سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال و ممبرصوبائی اسمبلی حاجی رضوان نے کہاکہ گلگت بلتستان میں قدرتی وسائل سمیت سیاحتی مقامات سے مالا مال خطہ ہے۔
ان مقامات کی تشہیر اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انفرادی و اجتماعی سطح پر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ کی سربراہی میں ان کی ٹیم اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے ذریعے خطے کو درپیش خطرات اور ان کے حل کے لیے کام کررہی ہے۔یہی کام حکومت کو مد د فراہم کررہاہے۔جس پر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔حکومت یونیورسٹی کی جانب سے تیار کئے جانے والے مواد کو اپنی پالیسوں کا حصہ بنارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور کام کررہی ہے۔یونیورسٹی کی طرف سے ملنے والی رہنمائی ہی مسائل کے سدباب میں مددگار ثابت ہورہا ہے۔امید ہے یونیورسٹی اسی طرح ہمیں رہنمائی فراہم کریگی۔تاکہ مل کر مسائل کو ختم کرسکیں۔ڈائلاک کے اختتام پر ویڈیو لنک کے ذریعے اختتامی کلمات پیش کرتے ہوئے قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی قدرتی ذخائر کی تحفظ سمیت گلگت بلتستان میں نامیاتی و ماحولیاتی سیاحت کے مواقع اور ان پر پڑنے والے اثرات،وجوہات اور ان کے سدباب کے لیے کا م کررہی ہے۔وائس چانسلر نے پالیسی ڈائلا ک میں شریک سیاسی، محققیقن اور مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.