ترکی کا امریکی سینٹ میں بل کی منظوری پر احتجاج

ہفتہ 14 دسمبر 2019 15:30

ترکی کا امریکی سینٹ میں بل کی منظوری پر احتجاج
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) ترکی کے نائب وزیر خارجہ نے ترکی میں متعین امریکی سفیر کو طلب کیا اورامریکی سینٹ سے منظور کردہ ترکی سے متعلق بل کی مذمت کی اور امریکہ سے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس بل کے مطابق ترک سلطنت عثمانیہ نے پہلی عالمی جنگ کے دوران تقریباً 15 لاکھ آرمینیائی باشندوں کو قتل کر دیا تھا اور اسے نسل کشی کے نام سے تعبیر کیا گیا۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ اس بل کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔یہ بل تاریخ کو سیاسی رنگ دینے کا شرمناک عمل ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے اس اقدام کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :