Live Updates

عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:32

عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس خارج کرنے کی درخواست ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ایڈیشنل سیشن جج پشاور کے روبرو سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کے وکیل کی جانب سے کیس ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی درخواست خارج کردی۔

عدالت نے فریقین کو 18 جنوری کو ہرجانہ کیس میں تحریری بیان جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔فوزیہ بی بی سابق دور حکومت میں پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی تھیں، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے پیسوں کے عوض اپنا ووٹ اپوزیشن کو بیچا۔ جس پر فوزیہ بی بی نے وزیراعظم کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات