ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ ،ڈینٹل وارڈ میں طبی سہولتوں کا فقدان ، سرجن

ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس سٹاف،ٹیکنیشن اور ڈینٹل یونٹس کی کمی ،چیف سرجن کی آسامی 8سال سے خالی آئے روز ڈینٹل یونٹس خراب،دانت کے ایکسرے کی سہولت موجود نہیں ، مریضوں کو مجبوراً پرائیویٹ کلینکوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ، سرجری ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے جبڑے کے آپریشن کے مریض کو ملتان ریفر کیا جانے لگا،علاج معالجہ کے لئے آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا،وزیراعلی پنجاب ،سیکرٹری ہیلتھ نوٹس لیں

پیر 16 دسمبر 2019 22:50

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2019ء) ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ ،ڈینٹل وارڈ میں طبی سہولتوں کا فقدان ، سرجن ،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس سٹاف،ٹیکنیشن اور ڈینٹل یونٹس کی کمی ،چیف سرجن کی آسامی 8سال سے خالی ،آئے روز ڈینٹل یونٹس خراب،دانت کے ایکسرے کی سہولت موجود نہیں ، مریضوں کو مجبوراً پرائیویٹ کلینکوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ، سرجری ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے جبڑے کے آپریشن کے مریض کو ملتان ریفر کیا جانے لگا،علاج معالجہ کے لئے آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا،وزیراعلی پنجاب ،سیکرٹری ہیلتھ نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،سمیت وزیر وں ،مشیروں کا شہر ڈیرہ غازیخان میں شہر کی بڑی علاج گاہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ کے ڈینٹل وارڈ میں روزانہ سو سے زائد مریض دانتوں کے علاج کے لئے آتے ہیں ڈینٹل یونٹس پرانے کی وجہ سے آئے روز خراب رہتے ہیں، ڈینٹل یونٹس دو کام کررہے ہیں جبکہ ان کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے ، سرجری آلات کی دھلائی ،صفائی کے لئے آٹو کلیوآپریٹر بھی نہیں ہے، آٹھ سال پہلے ڈینٹل وارڈ میں سرجن ڈاکٹرنصرت جاوید ریٹائرڈ ہوئے تھے ،اس کے بعد کوئی سرجن تعینات نہیں کیا گیا،موجودہ کام کرنے والے ڈاکٹر ز،ٹیکنیشن ،پیرا میڈیکس سٹاف ناکافی ہیں،دانت کے ایکسرے کے لئے OPG مشین بھی نہیں ہے ،اور جبڑے کے آپریشن کے لئے نہ کوئی سہولت ہے اور نہ ہی ڈاکٹر ،ایسے مریضوں کو ملتان ریفر کردیا جاتا ہے ،وارڈ میں ڈینٹل سرجن ،سینئر ڈینٹل سرجن اور پرنسپل ڈینٹل سرجن کی آسامیاں خالی پڑی ہیں، ڈینٹل وارڈ کی حالت بہتر بنانا بدستور ایک خواب ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں اعظم ،فیاض احمد،محمد حسنین ،مجیب الرحمن،محمد شہزاد،محمد عثمان و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال میںاس سنگین مسئلے کا تدارک، جبڑے کی سرجری کے لئے پرنسپل سرجن تعینات کیا جائے اور عملے کی کمی پوری کی جائے۔