سینہ کے امراض میں مبتلا عوام اپنے آپ کو سردی کی شدت سے بچانے کیلئے ڈھانپ کر رکھیں گرم کپڑوں کا استعمال کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 دسمبر 2019 15:34

سینہ کے امراض میں مبتلا عوام اپنے آپ کو سردی کی شدت سے بچانے کیلئے ڈھانپ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھ) سینہ کے امراض میں مبتلا عوام الناس سے اپیل ہے وہ اپنے آپ کو سردی کی شدت سے بچانے کیلئے ڈھانپ کر رکھیں گرم کپڑوں کا استعمال کریں خصوصاً بچوں کو سردی سے بچائیں جسکی وجہ سے سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے چیف کنسلٹنٹ چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ایک پبلک سیمینار میں اپنے لیکچر کے دوران کیا انہوں نے مذید کہا کہ سخت سردی سے لوگوں کے نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جو کہ بسا اوقات خصوصاً بوڑھے اشخاص میں جان لیوا ثابت ہو تا ہے۔

(جاری ہے)

لہذا نمونیہ سے بچاؤ کیلئے اس موسم میں ویکسین انجکشن لگوانا مفید ثابت ہوتا ہے ایسے تمام اشخاص جن کو سردی سے بخار آتا ہو سینے میں درد محسوس اور سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہو ان کو فوراً ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے شعبہ امراض سینہ میں معائنہ کیلئے آنا چاہیے، جہاں پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ ، ڈاکٹر وسیم اقبال(سی او ہیلتھ) ڈاکٹر فاروق احمد بنگش میڈیکل سپرٹینڈنٹ کی ہدایت پر مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :