افسران انسداد ڈینگی ایس اوپیز کو مزید بہتر بنائیں‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرگودھا

منگل 24 دسمبر 2019 15:06

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے انسداد ڈینگی اقدامات پر محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران پر زور دیا کہ وہ انسداد ڈینگی ایس اوپیز کو مزید بہتر بنائیں ۔

(جاری ہے)

لاروا کی تلاش کیلئے ٹیکنیکل ٹیمیں اور انٹامالوجسٹ سرگرداں رہیں تاکہ آنے والے معتدل موسم میں ڈینگی کے سانحات کو کنٹرول کیا جاسکے ۔

انہوں نیانسداد ڈینگی کے پندرہ روزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اداروں کی انتھک محنت اور شبانہ روزکاوشوں کو سراہا اور کہاکہ ان کی جہدمسلسل اور عمل پیہم کے باعث ضلع میں ڈینگی سے ایک بھی مریض کا انتقال نہیں ہواجو کہ خوش آئند ہے ۔ اجلاس میں فوکل پرسن ڈاکٹر طارق حسن نے ڈینگی بارے سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :